ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طاق-جفت پرکجریوال بولے ضرورت پڑی تو بڑھائیں گے، سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے مانگا ایئر کوالٹی انڈیکس ڈیٹا

طاق-جفت پرکجریوال بولے ضرورت پڑی تو بڑھائیں گے، سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے مانگا ایئر کوالٹی انڈیکس ڈیٹا

Wed, 13 Nov 2019 20:49:36    S.O. News Service

نئی دہلی،13نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں طاق-جفت اگلے چند دنوں کے لئے بڑھا یاجا سکتا ہے۔سی ایم اروندکجریوال نے آج کہا کہ ضرورت پڑنے پر طاق-جفت بڑھا یاجا سکتا ہے۔دارالحکومت میں 15 نومبر تک فی الحال یہ منصوبہ قابل عمل ہے، لیکن آلودگی کی سطح اب بھی خطرناک سطح پر ہے۔اس دوران سپریم کورٹ نے بھی طاق-جفت منصوبہ بندی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کرکے ایئر کوالٹی انڈیکس پر جواب مانگا ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی سے متعلق کیس پر بھی آج عدالت عظمی میں سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے طاق-جفت کے دوران 14 نومبر تک ہوا کے معیار کو لے کر جواب مانگا۔کورٹ نے حکومت سے ایئر کوالٹی انڈیکس کا طاق-جفت منصوبہ کے پہلے دن سے لے کر 14 نومبر تک کے درمیان تک ڈیٹاشیئر کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت عظمی نے گزشتہ سال 1 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان تک ایئر کوالٹی انڈیکس ڈیٹا شیئر کرنے کا حکم دیا ہے۔بتا دیں کہ کچھ دنوں کی راحت کے بعد دہلی این سی آر کی ہوا ایک بار پھر ایمر جنسی کی سطح سے تجاوز کر گئی۔اگلے دو دنوں تک صورت حال اور بگڑنے کا امکان ہے۔


Share: